جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم کے لئے چیلنج بن گیا ، پاکستان کو جیت کے لئے 419 جبکہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کا چوتھا دن جب کم روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کیا گیا تو پاکستان نے پانچ سو آٹھ رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر نواسی رنز بنالئے تھے۔

کپتان بابراعظم چھبیس اور اوپنر بیٹر امام الحق چھیالیس رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہے، آخری روز موسم نے مداخلت نہ کی تو قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور دوسری اننگز میں بھی محض سولہ رنز بناکر چلتے بنے۔

اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز تیس سو ساٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ سے متعلق آئی سی سی کا اہم بیان

ڈی سلوا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری مکمل کی، ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو کپتان کرونا رتنے نے 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نعمان، آغا سلمان اور یاسر شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، مذکورہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں