ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کوہلی کی تعریف میں نعرے، گوتم گمبھیر کا پاکستانی فینز کو نازیبا اشارہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں گوتم گمبھیر کی کرکٹ شائقین سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستانی کرکٹ فینز کو نازیبا اشارہ کیا، بھارت نیپال میچ میں شائقین نے کوہلی کے حق میں نعرے لگائے تو گمبھیر غصے میں آگئے۔

گوتم گمبھیر کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز انہوں نے بیان دیا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے تھا۔

گوتم گھمبیر کے اس رویے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹ فینز نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ویڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ فینز ویرات کوہلی کے نعرے لگارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں