منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی کی حالیہ خراب فارم اور کم رنز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر نے کرارا جواب دیدیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں وریرات کوہلی کی پرفارمنس اوسط درجے کی رہی تھی جبکہ اس سے قبل بھی وہ ہوم سیریز میں اپنی بیٹنگ سے کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے، کوہلی نے 2024 میں صرف تین ٹیسٹ میچز کھیے اور ایک بھی ففٹی اسکور نہ کرپائے۔

ویرات کوہلی کی خراب فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں انھوں نے 6، 17، 47 اور 29 رنز اسکور کیے۔

- Advertisement -

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ویرات کے بارے میں میرے خیالات ہمیشہ سے بہت واضح رہے ہیں کہ وہ ایک عالمی معیار کا کرکٹر ہے، اس نے اتنے طویل عرصے تک پرفارم کیا ہے، وہ اب بھی رنز کا اتنا ہی بھوکا ہے جتنا کہ اپنے ڈیبیو کے وقت تھا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب اس نے سری لنکا میں ڈیبیو کیا تو اس کے ساتھ میں نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا، اب تک اس کی رنز بنانے کی بھوک پہلے کی طرح موجود ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ یہی چیز اسے عالمی معیار کا کرکٹر بناتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں رنز بنانے اور آسٹریلیا میں پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار ہونگے۔

امید کی جارہی ہے کہ بھارت کے سابق کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ ہوم سیریز میں باؤنس بیک کریں گے اور اچھی اننگز کھیلنے میں کامیب رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں