ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

مہنگی ترین بھارتی فلم بری طرح فلاپ، اربوں روپے کا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : ساؤتھ انڈین فلموں کے نامور اداکار کی مہنگی ترین فلم ’گیم چینجر‘بری طرح فلاپ ہوگئی اربوں روپے مالیت سے تیار کی کی گئی بھارتی فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق رام چرن کی تقریبا 13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم ’گیم چینجر‘ صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی، باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر ’آر آر آر‘ جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔

رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔

بھارتی فلم ’گیم چینجر‘ اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔

دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود فلم کا ہندی ورژن بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کر پایا۔

فلم کے بارے میں عوامی رائے یہ تھی کہ "گیم چینجر” میں تخلیقی مواد کی بجائے محض تصوراتی ویژول سے کام لیا گیا۔

شینکر ایک اچھے کہانی ساز ہیں لیکن اس بار ان کی کہانی میں کمی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ناظرین فلم سے جڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں : شاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے الو ارجن، پربھاس، مہیش بابو سمیت دیگر ساؤتھ انڈین اداکاروں سے انوکھی فرمائش کردی۔

دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے انڈسٹری سمیت ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

اداکار نے تقریب میں ساؤتھ انڈین لوگوں کو دوست کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ اداکار الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تھلاپاتھی سمیت دیگر بہت سے اداکار میرے دوست ہیں۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کردینا چاہیے، میرے لیے ان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں