سینیٹ انتخابات کے اہم مقابلے میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر سابق صدر آصف زرداری کا اہم بیان سامنے آگیا۔
میڈیا کو جاری میں آصف زردرای نے کہا کہ 5 ووٹوں سے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کم ہے یوسف رضا گیلانی کیلئےمجھےزیادہ ووٹوں کی امیدتھی۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہماری20ووٹوں سےجیت ہونی چاہیےتھی کچھ لوگ میرےپاس آئےتھےمیں نےکہا انہیں بھگاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی کوچیئرمین سینیٹ بنانےکیلئےپی ڈی ایم فیصلہ دے گی۔
سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضاگیلانی کامیاب
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے یوسف گیلانی کو سینیٹرمنتخب ہونےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، پی ٹی آئی کاحکومت میں رہنےکاکوئی جواز نہیں، منتخب نمائندوں نےپی ٹی آئی قیادت کو مسترد کر دیا۔
سینیٹ انتخابات جیتنے پر سینیٹر شیری رحمان نے پیغام میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور پی ڈی ایم کے تمام منتخب سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی شکرگزار ہوں۔
شیری رحمان نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسیمبلی کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے، قیادت کا مجھ پر اعتماد میرے لئے فخر کی بات ہے۔