پیر, جون 17, 2024
اشتہار

گیمنگ زون میں خوفناک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات میں واقع گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے کے باعث 20 کے قریب افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکوٹ کے نانا ماوا روڈ پر واقع ٹی آر پی گیمنگ زون میں ہفتہ کو لگنے والی آگ اس قدر شدید تھی کہ وہاں موجود 20 افراد کی جان لے گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں مگر تب تک آگ کافی تباہی مچاچکی تھی۔

اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مشکل سے 10 سے 12 لوگوں کو بچا لیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

آگ اتنی بھیانک تھی کہ دھویں کے بادل ایک کلومیٹر تک دکھائی دے رہے تھے جبکہ اس دوران علاقے میں کہرام مچ گیا۔

 

پولس کمشنر راجو بھارگوا نے بتایا کہ ٹی آر پی گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگ تھی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک 20 کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ جو اموات ہوئی ہیں اس میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کریں گے، مزید تفتیش یہاں ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔

دریں اثنا گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندرا پٹیل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ واقعے کے بعد میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری علاج کے انتظامات کی ہدایات کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں