منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل بانی پی ٹی آئی کا وژن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو وژن قرار دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وژن ہے۔ ان سے ملاقات کی دیرہے۔ ان کا حکم ہوتے ہی بل پاس کرائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے جمع کیے ہیں۔ پہلے یہ پیسے لوگ کھا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔ نکلنے دیا جاتا اور نہ ہی احتجاج کا حق ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ 24 کروڑ عوام ہیں اور ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ حقیقی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کےلیے دیگر جماعتوںسے بات چیت پر اعتراض نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ کی حکومت میں فاٹا کے ضم سے قبل بغیر ٹینڈر اثاثے دیے گئے۔ ٹریلین کے اثاثئ بغیر ٹینڈر کس نے دیے، تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس میں خیبر پختونخوا کو جو حصہ بنتا ہے، وہ اس کو مکمل دیں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے لاہور میں کوئی موثر کام نہیں کیا۔ پورے پنجاب کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا جبکہ کے پی میں اس کا 5 فیصد بھی خرچ نہیں ہوا۔ لاہور میں آج بھی بارش کے بعد نکاسی اور پینے کے پانی کے مسائل ہیں۔

علی امین نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر 100 ریڑھیاں لگوانے کو ترقی کہتے ہیں تو میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہمارے صحت کارڈ سے بون میرو، جگر، گردے کی پیوند کاری کے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ اس پر آنے والا 2.5 ملین سے 10 ملین تک کا خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں