بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

 گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی میں حال میں افتتاح کیے جانے کے کچھ دیر بعد ہی بھارت کی آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کا مجسمہ شرپسندوں نے توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں گزشتہ دنوں افتتاح کے کچھ دیر بعد ہی بھارت کی آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی کا مجسمہ شرپسندوں نے توڑ دیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب وزیراعظم نریندر مودی جلد اٹلی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خالصتان حامیوں نے گاندھی کے مجسمے کو نہ صرف توڑا بلکہ وہاں پر خالصتان حامی نعرے بھی لکھے گئے تھے۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری ونئے موہن کواترا نے کہا ہے کہ بھارت نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچائے جانے کا معاملہ اٹلی حکام کے سامنے اٹھایا تھا جس کے بعد اس مجسمے کو ٹھیک کر دیا گیا ہے جب کہ مجسمہ توڑنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ اٹلی کا کر رہے ہیں اور وہ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی دعوت پر جی-7 اعلیٰ سطح سمٹ میں شرکت کے لیے کل اٹلی پہنچیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں