بھارتی کوریوگرافر اور ڈائریکٹر گنیش اچاریہ نے کہا کہ بالی ووڈ نے ‘کبھی’ انہیں مناسب کریڈٹ نہیں دیا۔
کوریوگرافر ڈائریکٹر گنیش اچاریہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ کس طرح بالی ووڈ نے ‘کبھی’ انہیں مناسب کریڈٹ نہیں دیا، لیکن اللو ارجن کی فلم پشپا نے اچھا کام کیا۔
چنئی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ماہر رقص گنیش نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ساؤتھ کی فلم انڈسٹری اپنے ٹیکنیشنز کی ہندی فلم انڈسٹری سے زیادہ عزت کرتی ہے۔
کوریوگرافر ڈائریکٹر گنیش اچاریا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کبھی بھی کسی نے انھیں وہ کریڈٹ نہیں دیا جو انکا حق تھا لیکن الو ارجن نے پشپا فلمز میں یہ سب کچھ کیا۔
View this post on Instagram
انھوں نے کہا کہ میں ہندی فلم انڈسٹری کو قطعاً الزام نہیں دے رہے لیکن ممبئی میں ٹیکنیشنز کو وہ کریڈٹ نہیں دیا جاتا جو انکا حق ہوتا ہے۔
گنیش نے دعویٰ کیا کہ میں بالی ووڈ میں خوش نصیب ہوں کیوں کہ فلم اسٹارز نے میرے ساتھ کافی تعاون کیا، انکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انا پرستی بہت زیادہ ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔