پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

جوہرٹاؤن دھماکے میں شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے پر شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا اور بھتہ وصولی کی رقم بھی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے پریس کانفرنس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں بینک اکاؤنٹ استعمال ہونے کا دھمکا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزمان موبائل نمبر ہیک کرکے بینک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے، ملزمان نے محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کر کے دھمکایا، اور بلیک میل کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ دہشت گردوں نے استعمال کیا ہے، شہری سے 55 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا-

حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو انتہائی مہارت سے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں، شفیق، حسین، ابوبکر اور راشد شامل ہیں، ملزمان سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لاکھ بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان قبل ازیں بھی اسی شہری سے 30 لاکھ روپے وصول کر چکے تھے، ملزمان ایک سال سے مختلف شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں