بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد میں گائیں کو نشہ آور انجیکشن لگا کر انہیں چوری کرنے کی وارداتوں کے انکشاف کے بعد شہری پریشان ہوگئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق نظام آباد پولیس نے ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا جو گائیں کو نشہ دے کر انہیں چوری کرتے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرنے کیلیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، ملزمان گائیں کو نشہ آور انجیکشن لگا کر گاڑی میں ڈالتے اور فرار ہو جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر گائے کے گوبر سے تیار پینٹ لگانے کا فیصلہ
حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ، پولیس اور پریس کا اسٹیکر لگایا تھا تاکہ راستے میں کوئی نہ روکے، گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔
نظام آباد پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے شدگان کو دیگلور پولیس کے حوالے کر دیا۔
پچھلے دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر کیمیکل سے تیار پینٹ کے بجائے گائے کے گوبر سے تیار رنگ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرِ صدارت محکمہ مویشی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گائے کے گوبر سے تیار پینٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ گائے کے تحفظ کے مراکز کو خود انحصار بنانے کیلیے ٹھوس کوششیں کریں، گوبر سے قدرتی پینٹ بنائیں اور اسے سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں استعمال کریں۔
دوسری جانب، ایس پی ایم پی اکھلیش یادو نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے بی جے پی حکومت کی ’گوبرنامہ‘ ریاست قرار دیا تھا۔