ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

جعلی نکاح کروا کر لوٹ مار کرنے والا گینگ دلہن سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جعلی نکاح کروا کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کو دلہن سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان جعلی نکاح کے بعد گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی نکاح کروا کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کو دلہن سمیت گرفتار کرلیا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس یونٹ سی یو رئیس احمد خاں نے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس یونٹ نے گرفتاریاں کیں، گینگ دلہن، نکاح خواں سمیت4کارندوں پرمشتمل ہے۔

رئیس احمد خاں کا کہنا تھا کہ ملزمان جعلی نکاح کے بعد گھر والوں کو یرغمال بنا کرواردات کرتے تھے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس یونٹ نے بتایا کہ ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔

رئیس احمد نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس یونٹ کے مطابق لاکھوں روپے اور طلائی زیورات اور عروسی جوڑا برآمد کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں