جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں : محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ایک موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنرعمران قریشی نے بتایا کہ ابتدائی طور پرگروہ میں شامل 3 نوجوان ملزمان کو پکڑا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی ہے۔

عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ایک موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں اور ہیلتھ آفس کے پاس ورڈ لگا کر انٹری کی کنفرمیشن کی جاتی تھی، ملزمان بیرون ملک جانےوالوں سے 5ہزار اور دیگر سے 2ہزار روپے تک لیتے تھے۔

خیال رہے پنجاب میں بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب نے ایکسپو سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا ایک اور ملزم پکڑلیا تھا۔

ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں تعینات سیکورٹی گارڈ غیر قانونی طریقہ سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوا رہا تھا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے احکامات پر سی او ہیلتھ لاہور نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ کے خلاف مجوزہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس قسم کی کسی غیر قانونی کاروائی میں ملوث کسی فرد کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں