بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ذریعے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرواتا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عظیم عرف بلا، عامر عرف سونا، ریحان اور ساحل مسیح شامل ہیں۔ یہ گروہ مختلف مارکیٹوں میں بچوں کے ذریعے پہلے ریکی کراتے تھے اور پھر موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پولیس نے ایک فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں ملزم کو بچے کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح ہے کہ چند ماہ قبل کراچی میں ایک ایسے عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے پوتے کو موٹر سائیکل چوری کرنا سکھایا تھا۔

کراچی : پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والا دادا گرفتار

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں