اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ سے تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی فلم اداکارہ کو ریاست تامل ناڈو میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ اداکارہ جس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے، تامل ناڈو میں اپنے رشتہ داروں کے پاس رہتے ہوئے فلموں میں کام کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جس روز یہ واقعہ پیش آیا وہ گھر میں اکیلی تھی، اس دوران ایک فلم اداکار کے ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں نے مکان میں داخل ہوکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت میں ہسپانوں سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے ہنسڈیہا تھانے کی حدود کرماہاٹ علاقے میں ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

28 سالہ متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر دن کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تھے جب رات ہوئی تو شہر سے دور ایک پْرسکون جگہ پر خیمہ لگایا اور سو گئے۔

خاتون خیمے سے باہر آئی تو چھ سے سات افراد نے اسے پکڑ کر کچھ فاصلے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

خاتون روتی ہوئی خیمے میں پہنچی اور شوہر کو واقعے سے متعلق بتایا اس کے بعد دونوں نے 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور دمکا میں پولیس کے پاس پہنچے۔

پنجاب میں اسپتال آئی خاتون سے سیکورٹی گارڈز کی اجتماعی زیادتی

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں