بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈاکوئوں کی باپ اور بھائی کے سامنے 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال : ڈاکوؤں نے سترہ سالہ لڑکی کو بھائی اور والد کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، ڈکیتی کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے نواحی علاقے میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

تحصیل کبیروالا کے تھانہ صدر کی حدود میں تین چار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی غرض سے اسلم کڑیانہ سیال نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اسلم کی بیٹی کیساتھ متاثرہ لڑکی کے والد اور بھائی کو رسیوں سے باندھ کر باپ اور بھائی کے سامنے دوران ڈکیتی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈاکو کئی گھنٹے اطمینان کیساتھ متاثرہ لڑکی کے گھر پر موجود رہے اور جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ نقدی تین عدد قیمتی موبائل فون بکریاں اور قیمتی پارچہ جات ہمراہ لے گئے۔

اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس کئی گھنٹوں بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے کئی گھنٹوں بعد پہنچ کر کاروائی کاآغاز کردیا، جب پولیس کو واقع کی نوعیت کے بارے میں معلوم ہوا تو فرانزک لیب اور شواہد اکٹھے کرنے والی ایجنسیوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر نے شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں