اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شادی کیلیے گھر چھوڑنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر میں شادی کےجھانسے میں گھر چھوڑنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار بن گئی۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کی رہائشی لڑکی کی فون پر سکھر کے علاقے نیوپنڈ کے نوجوان سےدوستی ہوئی تو شادی کرنے کیلئے لڑکی حیدرآباد سے نیوپنڈ پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیوپنڈ میں نوجوان نے دوستوں کے ہمراہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے دھمکیاں دیں۔

پولیس نے لڑکی کی درخواست پر3 لڑکوں کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی اور گرفتار لڑکوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کی اجازت سے لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا اور پھر مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں