تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کشمور میں ماں اور کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی

کشمور: سندھ کے شہر کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر کشمور میں ماں اور کمسن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت غیر ہے، جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کشمور اکبر چنا کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، خاتون اور بچی سے زیادتی میں ملوث مزید ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -