بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف آئی اے نے احساس کفالت پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے اور انگوٹھوں کے ذریعے ملزمان مختلف نیٹورکس کی سمیں ایکٹویٹ کرواتے ، جس کے بعد ملزمان ایکٹویٹ ہونیوالی سمیں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے۔

سائبر کرائم ونگ نے بتایا گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں ، گینگ کے قبضے سے 2350سمیں اورمختلف لوگوں کے 40اصل شناختی کارڈ برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان سے 1980 سم جیکٹس جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی پکڑی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی گئی ، گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، راضیہ اورفاروق شامل ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں