کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار گینگ وار کارندے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار گینگ وار کارندے وسیم نے متعدد انکشافات کر دیے، بھتہ خوری سے لے کر افغانستان سے تربیت تک تمام کہانی بیان کر دی۔
[bs-quote quote=”لاشاری محلے میں گدھوں کی منڈی سے بھتہ بھی وصول کیا: رپورٹ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ملزم وسیم سے متعلق تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، رپورٹ کے مطابق ملزم وسیم ریکی، دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گینگ وار کارندہ وسیم 2 سال پہلے کوئٹہ کے راستے افغانستان گیا، افغانستان میں اس نے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔
تفتیشی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم وسیم کی ریکی کی بنیاد پر 2 افراد کو قتل کیا گیا، ملزم نے ساتھی کے ہم راہ گھر اور دکان پر دستی بم حملے بھی کیے۔
گینگ وار کارندے نے بھتہ خوری کا بھی اقرار کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے لاشاری محلے میں گدھوں کی منڈی سے بھتہ وصولی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی
خیال رہے کہ کہ دو دن قبل لیاری میں گینگ وار کا اہم ترین کارندہ غفار ذکری پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، سیکورٹی اداروں نے یہ آپریشن خفیہ اداروں کی نشان دہی پرکیا تھا۔
غفار ذکری لیاری میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، اس کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، شہر کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف سنگین نوعیت کے سو سے زائد مقدمات درج تھے۔