کراچی کے علاقے صدر میں تین روز قبل 12 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے گھناؤنے عمل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا ہے۔ فوٹیج میں ملزم بچی کو صدر کے علاقے میں لےجاتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقارعلی نے 2ساتھیوں کے ساتھ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا پھر ملزمان نے بچی کی لاش کو بوری میں ڈال کر لکی اسٹار کے قریب کچراکنڈی میں پھینک دیا۔
رات بھر تلاش کرتے رہے صبح بیٹی کی لاش ملی، والدہ
ملزم کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
پولیس سرجن کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے بچی کی موت کہیں اور واقع ہوئی اور نعش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا لاش کے کپڑوں اور حلیہ سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، سیرولوجی، ڈی این اے اور نشہ کے لیے تمام نمونے جمع کیے گئے ہیں رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ رکھی گئی ہے۔