ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کو طبیعت بگڑنے پر دارالحکومت کولکتہ کے شمال میں واقع نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق سارو گنگولی کی طبیعت گزشتہ رات بگڑی تھی لیکن آج انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر آفتاب خان کا کہنا ہے کہ فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے، گنگولی کے دل کے تین آرٹری میں بلاکیج پائے گئے تھے، تین میں سے ایک بلاکیج کو انجیو پلاسٹ کیا گیا تھا اور دو آرٹری کو انجیو پلاسٹ کیا جانا باقی ہے۔

مزید پڑھیں: گنگولی اسپتال سے گھر منتقل، ڈاکٹرز نے تصدیق کردی

واضح رہے کہ دو جنوری کے روز بھی سارو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ڈاکٹرز نے 48 سالہ گنگولی کی صحت کو بہتر اور اچھا قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دی تھی۔

گنگولی نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم اپنی جان بچانے کے لیے ہی اسپتال آتے ہیں، مجھ پر بیتی تو اب یہ بات سچ لگ رہی ہے، ڈاکٹرز نے بہت اچھی دیکھ بھال کی اور بھرپور خیال رکھا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں