تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعدیہ امام نے گنج پن دور کرنے کا آسان نسخہ بتادیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں اداکارہ سعدیہ امام نے گنج پن دور کرنے کا آسان نسخہ بتادیا۔

پروگرام میں اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ میں پیاز کا پیسٹ بنا کر بالوں میں لگاتی ہیں لیکن ان لوگوں پر حیران ہوں جو کہتے ہیں کہ سر سے بدبو نہیں جاتی ہے کیونکہ میرے بالوں میں تو کبھی ایسا نہیں ہوا۔

گنج پن دور کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے سعدیہ نے بتایا کہ ’آملہ کا پاؤڈر اپنے حساب لیں، کلونجی پیس لیں، ادرک کا جوس، سرسوں کے تیل کو مکس کرکے ملا لیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کو بالوں کے اوپر نہیں بلکہ جڑوں میں لگائیں اگر بالوں کے اوپر پیسٹ لگ جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن کوشش کریں کہ اسے جڑوں میں لگائیں۔

سعدیہ نے بتایا کہ کچھ دنوں کے بعد آپ دیکھیں گے کہ چھوٹے چھوٹے بال اگنے شروع ہوجائیں گے۔

انہوں یہ بھی بتایا کہ میں نے سرسوں کے تیل میں کلونجی ڈال کر رکھ دی ہے۔

گنج پن دور کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی چیزیں۔

آملہ کا پاؤڈر
کلونجی
سرسوں کا تیل
ادرک کا جوس

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یہ تین اجزا ملا کر اس کا پیسٹ بنائیں اور پھر اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں آپ کے بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -