اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے نارتھ کراچی میں کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ سے قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ارتھ کراچی سیکٹر الیون میں جمعے کے روز معمولی سی تکرار کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

اس واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا، پولیس نے مقدمہ 16 سال کے مقتول عبدالصمد کے والد محمد عیوض کی مدعیت میں تھانہ سر سید میں درج کیا گیا تھا تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ پکڑا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے، سپروائزر کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

کراچی میں گارڈ نے کچرا اٹھانے والے لڑکے کو گولی ماردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر لڑکے کو گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا تھا، نارتھ کراچی میں گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی جس پر طیش میں آکر گارڈ نے لڑکے کے پیٹ میں گولی ماردی۔

زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ چار دن قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں