بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

گارڈن سے مبینہ اغوا بچوں کی دوسری فوٹیج سامنے آ گئی، پہلی فوٹیج مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو کم عمر بچوں کی دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو ملی ہے، جس سے پہلی فوٹیج مشکوک ہو گئی ہے۔

گارڈن ویسٹ سے کم عمر علی اور علیان کی گمشدگی کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس کو ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے، مبینہ اغوا کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج پر کام کرتے ہوئے پولیس کو ایک کلینک کے باہر دوسری فوٹیج ملی۔

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار مرد اور عورت کے ساتھ کلینک کے باہر دونوں بچوں کو دیکھا گیا ہے، اس دوسری فوٹیج سے لگتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد کے ساتھ نظر آنے والے بچے انہی کے ہیں۔

دوسری فوٹیج میں صبح 11 بج کر 22 منٹ پر بچوں کو دیکھا گیا، علی اور علیان کے والدین کے مطابق ان کے بچے 12 بجے کے بعد لاپتا ہوئے تھے، واقعے کی دوسری فوٹیج سامنے آنے کے بعد علی اور علیان کے گھر والوں نے تصدیق کی، کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے بچے ان کے نہیں ہیں۔

صارم کیس: تفتیش کے دوران اہم شواہد مل گئے

گارڈن پولیس کا کہنا ہے کہ علی اور علیان کی گمشدگی کے پہلو پر کام جاری ہے، تمام ٹیکنیکل سپورٹ کو بچوں کی تلاش کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اج سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی بچوں کو رہائشی علاقے کے اطراف فلیٹس اور گھروں میں تلاش کیا جائے گا۔

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق علی اور علیان کے والدین نے کچھ افراد پر شک کا اظہار کیا تھا، جس پر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف کراچی میں بچوں کے اغوا و لاپتا ہونے کے واقعات کے پیش نظر کراچی کے تمام تھانوں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے لاپتا ہونے کی صورت میں فورا مددگار 15 پر اطلاع دیں، اسکول اور مدارس کے انتظامیہ کو بھی لیٹر جاری کیا گیا ہے، کہ بچوں کو والدین یا ان کی گاڑی والے کے علاوہ کسی کے حوالے نہ کریں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں