اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

سراغ رساں کتا بو سونگھتے کہاں جا کر رکا؟ گارڈن سے لاپتا بچوں کی تلاش میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 بچوں کی بازیابی کی کوششیں کرتے ہوئے پولیس کو کتے کی مدد سے ایک سراغ ملا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گارڈن سے لاپتا دو بچوں 5 سالہ علیان اور 6 سالہ عمر علی کی تلاش کے سلسلے میں حیدر آباد سے لائے گئے سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک مقام کی نشان دہی ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے تو بو کا پیچھا کرتے ہوئے سراغ رساں کتا لیاری کشتی مسجد کے قریب رک گیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کی تلاش سے متعلق ایک عینی شاہد سے بیان بھی لیا گیا ہے، عینی شاہد نے بھی بچوں کے کشتی مسجد کے قریب دیکھے جانے کی نشان دہی کی ہے۔ مذکورہ مقام پر لیاری ندی بھی ہے، مشینری کی مدد سے ندی کو صاف کیا گیا، ندی میں مزید مقامات کو صاف کر کے تلاشی کا عمل جاری ہے۔

گارڈن سے مبینہ اغوا بچوں کی دوسری فوٹیج سامنے آ گئی، پہلی فوٹیج مشکوک

یاد رہے گارڈن ویسٹ سے لاپتا ہونے والے پانچ سالہ علیان اور چھ سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد تاحال ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا و لاپتا ہونے کے واقعات کے پیش نظر کراچی کے تمام تھانوں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے لاپتا ہونے کی صورت میں فورا مددگار 15 پر اطلاع دیں، اسکول اور مدارس کے انتظامیہ کو بھی لیٹر جاری کیا گیا ہے، کہ بچوں کو والدین یا ان کی گاڑی والے کے علاوہ کسی کے حوالے نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں