ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

اتنی سردی میں میرا بچہ نہ جانے کہاں ہوگا؟ گارڈن سے لاپتہ علیان کی والدہ کی دُہائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گارڈن سے لاپتہ علیان کی والدہ نے دُہائی دیتے ہوئے کہا کہ اتنی سردی میں میرابچہ نہ جانے کہاں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گارڈن ویسٹ سے لاپتہ دو بچوں کو سات روز بعد بھی تلاش نہیں کیا جا سکا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کسی سے دشمنی نہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے بچے جلد تلاش کیے جائیں ہم توڈھونڈ ڈھونڈ کرتھک گئے ہیں اور تاوان کے لیے بھی کوئی کال نہیں آئی، بچے کی والدہ بار بار بے ہوش ہوجاتی ہیں۔

چار سالہ علیان کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو مین دہائی دیتے ہوئے کہا سردی کا موسم ہے ناجانے بچے کس حال میں ہوں گے، اس نے نہ جیکٹ پہنا ہے نہ موزے پتہ نہیں کن ظالموں کے ہاتھ میں ہے، میرا بچہ ڈھونڈ کرلادیں۔

ڈی آئی جی ساتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ بچوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، 3 مشکوک افراد زیرحراست ہیں اور جیو فینسنگ بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے گارڈن سے اغواء ہونے والے بچوں کی تلاش کے لئے پولیس نے شہریوں سے بھی مدد مانگنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کو 3لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : کراچی: گارڈن سے گم شدہ بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں کی بازیابی کیلئے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا اور سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد تھانے منتقل کیا گیا،مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، کچھ شواہد ملیں ہیں انشاء اللہ بچے بہت جلد بازیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں گارڈن ویسٹ سے دو کمسن بچوں کو اغوا کرلیا گیا تھا ، لاپتہ دونوں بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں