The news is by your side.

Advertisement

مالی، چوکیدار اور ڈرائیور کا جعلی ویکسینیشن میں ملوث ہونے کا انکشاف

سکھر : مالی ، چوکیدار اور ڈرائیور کا جعلی ویکسی نیشن میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبرکرائم نے کورونا کی جعلی انٹریاں کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی ، چوکیدار اور ڈرائیور بھی جعلی ویکسی نیشن میں ملوث نکلے ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبرکرائم سندھ زون نے سکھر میں کارروائی کی ، کارروائی میں کورونا کی جعلی انٹریاں کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سربراہ سائبرکرائم سندھ عمران ریاض نے بتایا ملزمان کاتعلق بیسک ہیلتھ یونٹ نیوپنڈسکھرسےہے، ملزمان سینٹر میں چوکیدار،ڈرائیور اور مالی کا کام کرتےہیں، گرفتارملزمان میں فیصل، فضل اورحیدر شامل ہیں۔

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزمان ویکسین لگائے بغیر انکانام سسٹم میں شامل کرتےتھے اور این آئی ایم ایس سسٹم پرجعلی انٹری کرتےتھے،جعلی کوروناسرٹیفکیٹ اورپی سی آرٹیسٹ کیخلاف مہم جاری ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے جعلی کوویڈ ٹیسٹ ریزلٹس اورویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان نے ایک منظم گروہ کے طور پر کام کررہے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں