لاہور / کراچی / کوئٹہ / ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ سبی میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق گرم تھپڑوں نے ملک بھر میں موسم کے تیور بدل دیئے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہوگئے۔
سبی، سکھر،رحیم یار خان، بہاولنگرمیں درجہ حرارت چالیس سے کم نہیں رہا،مذکورہ علاقوں میں رات کو موسم قدرے ٹھنڈا جبکہ دن میں سورج کی تپتی شعاعوں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ مگر قدرت بالائی علاقوں پر مہربان ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔