تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اپنی کھال کو ناقابل یقین حد تک کھینچنے والا عجیب انسان، حیرت انگیز ویڈیو

لندن : برطانیہ کا ایک باشندہ اپنی غیر معمولی طبی حالت کی وجہ سے اپنی جلد کو ناقابل یقین حد تک کھینچ سکتا ہے، جسے دیکھنے والے خوف اور حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

گیری ٹرنر نامی برطانوی شہری نے اپنی اس غیر معمولی حالت کو ہنر میں تبدیل کردیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا، گیری ٹرنر اپنی جلد کو 6.25 انچ تک پھیلا سکتا ہے جسے ہیلرز ڈنلوس سنڈروم کہتے ہیں۔

گیری ٹرنر جلد کی خرابی کی بیماری کا شکار ہے جو اس کی جلد اور اندرونی اعضاء کو متاثر کرتی ہے۔ یہ جسمانی ٹشو کا عارضہ ہے جس سے کولیجن خراب ہوجاتا ہے اور اس میں جلد اور ہائپر موبائل جوڑ شامل ہوجاتے ہیں۔

عام طور پر50 سالہ ضعیف افراد کی جلد بھی اس کی حالت تک نہیں پہنچتی، اس مرض کو ٹرنر نے بجائے پریشان ہونے کے اسے ایک ہنر میں تبدیل کردیا ہے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو خوف اور حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اس کی کھال میں اس قدر لچک ہے اور  وہ اپنی گردن کی کھال کو اس حد تک بڑھا سکتا ہے کہ جس سے اس کا آدھا چہرہ ڈھک سکتا ہے، اس کی جلد ہی ہے جس نے اسے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ گیری واحد شخص نہیں ہے جس کی جلد کی عجیب و غریب حالت ہے۔ گیری کے لئے یہ بات خوش قسمتی کی علامت کہ اس کی کھال اتنی سخت نہیں ہے۔ لاڈ بیبل کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے معاملات میں ہیلرز ڈنلوس سنڈروم خون کی نالیوں کے پھٹنے کا سبب بنے ہیں۔

گیری کی یہ قابلیت اس وقت منظرعام پر آئی جب اس نے چند سال قبل ایک  اسٹوڈیو میں موجود سامعین کے سامنے گنیز ورلڈ ریکارڈکی تقریب میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

گیری ٹرنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ہمیشہ سے یہ جانتا ہوں کہ میری جلد مختلف تھی، بچپن میں میرے ماموں میری جلد کوکھینچتے اور اپنے دوستوں کو دکھا کر انہیں محظوظ کرتے تھے۔

گیری نے بتایا کہ کھال کھینچنے سے مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی تاہم سنڈروم سے جڑے دیگر  دوسرے پہلو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -