نیویارک : سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک پیغام جاری کیا۔
جس میں سکھ رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج میں موجودسکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں، سکھ فوجی مودی کی پاکستان کےخلاف جنگی جنگ سے انکارکردیں۔
گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بی جےپی کےہندوتواایجنڈےکوحاصل کرنےکےلیےسکھ سپاہیوں کوپاکستان کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، مودی کی جنگی جنگ کو نہ کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کیلئے ایک دوستانہ ملک ہے اور اس نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی۔
سکھ فارجسٹس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت نے 13 اپریل 2025 کو خالصہ سجنا ڈیہارا نگر کیرتن کے دوران سری نگر کے چننا پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی بھی منصوبہ بندی کی تھی، مودی حکومت نے این ایس اے اجیت ڈوول کے ساتھ مل کر پہلگام ہندو قتل عام کو انجام دیا۔