بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ٹیم میں اتحاد نہیں، کوئی کسی کو سپورٹ نہیں‌ کرتا، گیری کرسٹن

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ جب سے آیا ہوں یہی دیکھ رہا ہوں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ جو اسکلز اور فٹنس کو بہتر کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا، دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو اسکلز اور فٹنس کو بہتر کرنا ہوگا۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرنا سب الگ الگ ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کہنے کے لیے یہ ٹیم ہے لیکن یہ ٹیم نہیں ہے، کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، دائیں بائیں سب الگ الگ ہیں، کئی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکا ہوں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

گیری کرسٹن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنانا ہے اور متحد ہونا ہے، جو کھلاڑی ان چیزوں کو بہتر کرے گا وہی ٹیم میں ہوگا ورنہ کوئی ٹیم میں نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں