بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور، جیسن گلیسپی قومی ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم وائٹ بال کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے قبل از وقت مستعفی ہونے کے بعد دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

گیری کرسٹن نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا، پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان کے اختلافات کا باعث بنا۔ انہوں نے اپنے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ آئندہ ماہ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے ملکی تاریخی میں پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال ٹیموں کے لیے علیحدہ علیحدہ ہیڈ کوچز کے تقرر کا تجربہ کرتے ہوئے رواں برس اپریل میں گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور جب کہ جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

گیری کرسٹن کا پہلا اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف اسی کی سر زمین پر چار ون ڈے میچز کی سیریز اور پھر امریکا منعقدہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ تھا لیکن قومی ٹیم دونوں امتحانات میں بری طرح ناکام رہی۔

دوسری جانب جیسن گلیسپی کا پہلا اسائنمنٹ ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی اور مہمان ٹیم نے پاکتان کو اسی کی سر زمین پر پہلی بار وائٹ واش کی ذلت آمیز شکست دی تھی۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفی

تاہم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو، ایک سے جیت کر پاکستان نے ان کی کوچنگ میں ساڑھے تین سال بعد اپنی سر زمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں