جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک بھر میں گیس کا بحران، عوام بلبلا اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس ناپید ہوگئی ہے، سخت موسم میں نبردآزما عوام کہیں سرے سے گیس غائب ہونے اور کہیں پریشر میں کمی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے تین وقت گیس دینے کا وعدہ کیا تھا، یہاں تو ایک وقت بھی میسر نہیں ہیں، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

- Advertisement -

ادھر کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس بحران کے باعچ ہوٹل مالکان نے گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلینڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل ملز مالکان کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب کی گیس بحال کرنے کا اعلان

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کے استعمال کے باعث کھانا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایمپوریم مال کی گیس بند کردی ہے، ذرائع کے مطابق ایمپوریم مال میں گیس سےبجلی پیداکی جارہی تھی۔

ایمپوریم مال معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء کی ملکیت ہے، پنجاب حکومت نے سردی بڑھنےپر گیس سےبجلی بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں