ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کو ایک بار پھر گیس بحران نے جکڑ لیا ہے، سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے، گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گیس بحران نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، نہ صرف ڈرائیور اور مسافر حضرات پریشان ہیں بلکہ گھریلو صارفین بھی گیس غائب ہونے سے شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

[bs-quote quote=”سائٹ کے صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث ڈرائیور اور مسافروں کی پریشانی کا کوئی عالم نہیں، دوسری طرف ڈیفنس، کلفٹن، لیاری، کھارادر، مومن آباد، میٹروول، نا ظم آباد سمیت مختلف علاقوں کو گیس نہ ملنے کے باعث چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

سائٹ کے صنعت کاروں نے صورتِ حال سے تنگ آ کر اپنی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

دوسری طرف سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام اور صنعت کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی نا کام ہو گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کا بحران مصنوعی نکلا


معروف صنعت کار زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ پیر تک گیس بحال نہیں ہوئی تو احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گیس بحران دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس کے بارے میں گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ یہ مصنوعی بحران ہے، گمبٹ گیس فیلڈ کی خرابی کی خبر غلط تھی اور سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں