منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں گیس کا بحران شدید؛ سی این جی بند

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔

رہایشی علاقوں میں گیس کی کمی کو پورا کر نے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سی این جی اسٹیشن تین دن کے لیے بند کر دیے گئے۔

سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جمعہ 8 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 11 اپریل صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لئے سندھ بھر کےسی این جی اور آر ایل این جی اسٹینش بند رہیں گے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اورنگی، لانڈھی، سر سید ٹاون، سیکٹر الیون سی ون، یو پی سوسائٹی،کلیانہ ٹاون گلستان جوہر بلاک 13، گلبہار اور لیاقت آباد 3 سے 4 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیاری کے مختلف علاقوں بہارکالونی، آگرہ تاج کالونی، لی مارکیٹ اور اطراف میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ساتھ گھنٹوں گیس کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں