پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، 70 فیصد علاقوں میں فراہمی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شہر کے 70 فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، گیس کی قلت سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سردیاں آتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا اور شہرکے ستر فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ، گلستان کالونی،محلہ عیدگاہ ،بنی محلہ ڈھوک حسو،ڈھوک کشمیریاں، صادق آباد میں گیس غائب ہوگئی جبکہ خرم کالونی،راولپنڈی کینٹ، خیابان سرسید اور ڈھوک کالاخان میں بھی گیس نہیں آرہی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا

گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں میں خواتین کھانا پکانے سے محروم اور بچوں کو بغیر ناشتہ بچوں کواسکول بھیجنے پر مجبور ہوگئیں۔

شہر کے متعددعلاقوں میں گیس سپلائی معطل ہونےسےتندوربھی بندہوگئے

خیال رہے ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔

تاہم گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا، اس حوالے سے جی ایم سوئی نادرن اسلام آباد عدنان احمد نے کہا کم گیس کے پریشر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کو راولپنڈی سے منقطع کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے اڑھائی ارب کا گریڈ اسلام آباد پیکج دیاگیاہے، اب صارفین کو صبح پانچ سے رات گیارہ تک گیس دستیاب رہے گی ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں