کراچی: شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا‘ مرمت کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں حب ندی کے قریب دہشت گردوں نے 16 انچ قطر کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے سبب اطراف میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دھماکے کے بعد پولیس او بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا‘ بی ڈی ایس کے مطابق آئی ای ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جبکہ دھماکے میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والی گیس لائن پر مرمت کا کام جاری ہے گیس کی بحالی میں مزید چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔