ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، گیس پائپ پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی، حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز کوالالمپور کے قریب پوترا ہائٹس میں گیس اسٹیشن کے قریب گیس کی لائن پھٹنے سے ہر طرف آگ پھیل گئی۔
ملائیشیا کی نیوز ایجنسی کے مطابق خوفناک آگ سے کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 112 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی پیٹروناس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گیس پائپ لائن کو الگ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سیلنگور کے وزیراعلیٰ امیر الدین شری کا کہنا ہے کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے حفاظتی اقدام کے طور پر قریبی گھروں کو خالی کرادیا ہے، حالات قابو میں آنے تک رہائشیوں کو قریبی مساجد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تھائی لینڈ زلزلے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے، جن کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، جب کہ رپورٹ شدہ اموات کی تعداد 1,600 سے اوپر چلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے، جہاں جمعہ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 1,644 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ ساڑھے 3 ہزار زخمی ہیں۔
زلزلے کے مرکز کے قریب منڈالے شہر میں ریسکیو عملے نے ایک خاتون کو اپنے اپارٹمنٹ بلاک کے ملبے سے زندہ نکال لیا ہے، جہاں وہ 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک پھنسی رہی۔
ایران پر حملہ کیا گیا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا، تہران
زلزلے کے مرکز سے تقریباً 1,000 کلومیٹر (620 میل) دور پڑوسی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کم از کم 11 مزید اموات کی اطلاع ملی ہے۔