منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارشات مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کی اوگرا کی سفارشات مسترد کردی گئیں، ای سی سی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا، کیپٹو کے سوا باقی انڈسٹری کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف250روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، کیپٹو کیلئے گیس ٹیرف2750 سے بڑھا کر3ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے شرائط کے باعث کیا گیا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافے سے76ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔

اوگرا نے ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں 10فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس قیمت میں4فیصد کمی کا فیصلہ دیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم جولائی2024سے گیس کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا، یکم جنوری2025سے دوبارہ نرخوں کا جائزہ لے کر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کیلئے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110اور115ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں