مہنگائی کا نیا طوفان، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر گیس ٹیرف میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئےگیس 16 تا 113 فیصد مہنگی ہو گئی۔
گھریلوصارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12 کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ گیس صارفین پر310 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈال گیا ہے۔
گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہو گا۔ ماہانہ100 یونٹ والےگیس صارفین کیلئےگیس100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ 150 یونٹ ماہانہ والے گھریلو صارفین کیلئےگیس 47 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گی۔