پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بلوچستان میں کتنی گیس چوری ہو رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرمملک پیٹرولیم مصدق ملک  نے کہا ہے کہ سوئی سدرن میں ہر سال گیس اوسطاً 9 فیصد کم ہو رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ گیس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے ایل این جی جس ریٹ پر آتی ہے وہ ہر کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ بلوچستان کو جو گیس فراہم کی جاتی ہے اس میں 61 فیصد چوری ہو جاتی ہے بلوچستان کو فراہم گیس میں لیکج 8 فیصد ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چوری کا لفظ ہذف کرا دیا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ بلوچستان میں 70 فیصد گیس میٹر ٹیمپرڈ ہیں بلوچستان حکومت نے فیصلہ دیا جتنی مرضی گیس استعمال کریں 5700 سے زائد بل نہیں آئے گا، ایس ایس جی سی کےپاس کوئی اختیارہی نہیں رہ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں جتنی گیس کی ضرورت ہے وہ میسر نہیں ہے سوئی میں 8 سے 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی خریدتے ہیں مگر وہ قیمت زیادہ ہے ہم انڈسٹری کی گیس کاٹ کر بلوچستان کے لوگوں کو گیس دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں