اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انڈسٹری کوگیس کی بندش ، ہزاروں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپٹما نے پنجاب کی 400 ٹیکسٹائل ملز کی گیس بندش کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا، گیس بندش سے ہزاروں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 400 ٹیکسٹائل ملز کی گیس بندش کے معاملے پر اپٹما نے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس بحالی کیلئےاقدامات،تجاویز تیارہوں گی۔

اپٹما نے گیس بندش کے معاملے پر وزیراعظم کوگزشتہ رات خط بھی لکھا ، جس میں کہا ہے کہ انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، وزیراعظم عمران خان فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں۔

خیال رہے پنجاب میں گیس کابحران شدت اختیارکرگیا ، جس کے باعث تمام ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے، برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کوبھی تاحکم ثانی گیس کی فراہمی روکی گئی۔

یاد رہے اپٹمانےتشویشناک صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کوخط لکھا ، جس میں کہا تھا کہ تمام ٹیکسٹائل ملزکوغیرمعینہ مدت کیلئےگیس سپلائی بندکردی گئی ہے، پہلے ہی 6 کے بجائے9ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوگیس دی جارہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ملک کی70فیصدٹیکسٹائل ملزپنجاب میں ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس نہ ملنےسےایکسپورٹ ہدف نہیں ملےگا، حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس کی فراہمی فوری بحال کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں