بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گیس کی قلت پوری کرنے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑے گی، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ میں گیس کی قلت پوری کرنے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں 17 کلو میٹر کے حصے پر گیس پائپ لائن بچھانی ہے، سندھ حکومت گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے تیل و گیس کے ذخائر کے لیے اقدامات نہیں کیے، سردیوں میں گیس کی قلت کے حوالے سے پیشگی اقدامات کررہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر 7.5 فیصد سے کم ہوتے رہے، سندھ بالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا ہے، سوئی ناردرن کی پیداوار میں کمی نہیں ہے، گیس کی قلت پوری کرنے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نے ڈیڑھ سال میں ہمیں راہداری نہیں دی، سندھ حکومت کی جانب سے اجازت نہ دینے پر نقصان عوام کا ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گذشتہ کئی روز سے گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے اورصنعتی علاقوں میں پیداواری عمل بری طرح متاثر ہے۔

گیس کی کمی سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں