تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گیس کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافے کی سفارش

اسلام آباد: سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے دائر قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر یکم دسمبر کو سماعت کا اعلان کردیا۔

یہ سماعت یکم دسمبر کو لاہور کے دفتر میں ہوگی، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دورانِ سماعت فریقین کا مؤقف سننے کے بعد اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اگست میں  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں 14فیصد جبکہ کمپنی کے لیے 86روپے93پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی جبکہ سوئی سدرن گیس کے ٹیرف میں 7 فیصد اور کمپنی کے لیے 54 روپے 47 فیصد اضافے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور

خیال رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹیرف میں 154فیصد اضافے جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 857روپے 40پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سفارش حکومت کو ارسال کی گئی تھی، جس کی منظوری کے بعد ٹیرف میں اضافہ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -