ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موت کا رقص جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: سیلاب متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو ڈائریا اور ملیریا نے وبائی صورت اختیار کرلی اور ایک ہی گھر کے 3 بچے جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موت کا رقص جاری ہے ، گیسٹرو اور خون کی کمی سے ایک ہی گھر کے 3 بچے جان کی بازی ہارگئے۔

سیتاروڈ کے علاقے میں گیسٹرو اور خون کی کمی سے3بہن بھائی چل بسے، گاؤں نظام آباد کے مزدور بشیر احمد کے 3 بچے گیسٹرو اور ملیریا میں مبتلا تھے۔

2 دن کے دوران شہری بشیر احمد کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا وبا کے شکار بنے۔

دوسری جانب 15روز کے دوران سول اسپتال میں گیسٹرو کے 1755 مریض لائے گئے ، جس میں 5 سال سےکم عمر کے 288بچے شامل ہیں۔

سکھر کے سول اسپتال میں ملیریا کے مرض میں مبتلا 445 مریض بھی داخل کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف اضلاع میں 9 سیلاب متاثرین دم توڑ گئے جبکہ یکم جولائی سے انیس ستمبر تک 318 سیلاب متاثرین انتقال کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں