جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کروناویکسین: بل گیٹس نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال جون تک کروناویکسین کی 200 ملین خوراکیں تیار ہوجائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی ’ایس کے بائیو سائنس‘ بل گیٹس کے تعاون سے کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے جس سے متعلق بانی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی اگلے جون تک 200 ملین کروناویکسین تیار کرلے گی۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایس کے بائیکو سائنس اگلے سال جون تک دو سو ملین کروناویکسین تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکی ہے۔

کرونا وائرس ویکسین کے حوالے سے بل گیٹس کا اہم بیان

بل گیٹس کے خط سے متعلق جنوبی کوریائی صدر کے آفس نے بتایا تاہم دفتر نے خط کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امیرترین شخص جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے رواں سال مئی میں کوریائی کمپنی کو 3.6 ملین ڈالر ویکسین کی تیاری کی مد میں دیا تھا اور اب تک کروناویکسین سے متعلق مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جبکہ ایس کے بائیو سائنس اس کے علاوہ دیگر کرونا ویکسین پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جس میں دیگر ممالک کا بھی تعاون حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں