تازہ ترین

گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والا جوڑا گرفتار

لندن : برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والے مبینہ جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دو روز قبل 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے تھے، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیسکس پولیس نے ایئرپورٹ رن وے پر مشکوک ڈرونز اڑانے والے دو میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 47 سالہ پاؤل گئیٹ، 57 سالہ ایلائنی کرک شامل ہیں، جنہیں پولیس نے جمعے کی رات 10 بجے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے پر مشکوک ڈرونز کی پرواز کے باعث ایک ہزار فلائٹس منسوخ ہوئی تھیں جس کے باعث 1 لاکھ 40 ہزار مسافر متاثر ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر پروازیں مسلسل 36 گھنٹے تک منسوخ رہی تھیں۔

مزید پڑھیں : برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -