ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے کوئی نہیں روک رہا، گوہر خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ و ماڈل گوہر خان کا کہنا ہے کہ فلسطینی 70 سال سے اپنی زندہ دلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

گوہر خان نے ایک بار پھر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پچھلے 19 دنوں سے فلسطین میں بمباری ہو رہی ہے جس میں عام شہریوں کی اموات اور ان کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل نے لکھا کہ بچوں سمیت تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید ہو گئے، لیکن اب تک دنیا کی کسی سُپر پاور، اقوام متحدہ یا کوئی اور جنگ بندی نہ کروا سکا اور نہ ہی اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روک سکا۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ خدارا معصوم فلسطینیوں پر رحم کریں، ان کے گھروں اور ذریعہ معاش کو تباہ نہ کریں۔ گوہر خان نے دعا کی کہ یا رب ان کی مصیبت کو ختم اور ان حفاظت فرما۔

اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے کوئی نہیں روک رہا، گوہر خان

چند روز قبل گوہر خان نے اسرائیل کو مظلوم ثابت کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا تھا کہ ظالم کب سے مظلوم بن گیا؟ کئی سالوں سے فلسطین پر ظلم و ستم پر اندھی دنیا کی بینائی اب واپس آگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں