منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اسرائیل کو مظلوم ثابت کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوہر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ظالم کب سے مظلوم بن گیا؟ کئی سالوں سے فلسطین پر ظلم و ستم پر اندھی دنیا کی بینائی اب واپس آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر غیر متوقع حملہ کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

پچھلے 24 گھنٹوں سے حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں اب تک 400 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا اور بمباری سے 313 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں